تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ضلع قلات میں شدید بارش کے بعد برفباری کاسلسلہ شروع

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان میں ضلع قلات میں شدید بارش کے بعد برفباری کاسلسلہ شروع ہوگیا اور صوبہ پنجاب میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ضلع بولان میں شدید بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہے جس سے لوگوں کو مشکل کا سامنا ہے صوبہ پنجاب میں رحیم یار خان کے نواحی علاقے ترنڈہ محمد پناہ اوراوچ شریف اور گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے اور صوبہ سندھ کے علاقے شہداد کوٹ شہر اور اس کے گردنواح میں موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.