تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب حکومت کو امریکی گاڑی قبضے میں لینے کیلئے کارروائی کی ہدایت

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے پاکستانی شہری کوکچل کرہلاک کرنے والی امریکی گاڑی کوقبضہ میں لینے کے لئے کارروائی کرنے کاحکم دیدیا ۔عدالت نے یہ حکم حادثے میں ہلاک ہونے والے عبادالرحمن کے بھائی کی درخواست پردیا۔ عدالت نے پولیس کاحکم دیاکہ وہ عباد الرحمن کے بھائی کاآج ہی بیان قلم بندکرے۔ عدالت نے قراردیاکہ یہ انتہائی حساس نوعیت کامعاملہ ہے اس لئے پولیس اورمتعلقہ حکام قانون پر سختی سے کاربند رہیں ۔عبادالرحمن کے بھائی نے موقف اختیار کیاتھاکہ پولیس ان کے بیانات قلم بند نہیں کررہی اورنہ ہی امریکی قونصلیٹ میں کھڑی اس گاڑی کوقبضے میں لینے کی کارروائی کی جارہی ہے جس کی زد میں آکر اس کابھائی ہلاک ہواتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.