5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بصیر پور:پولیس حراست میں ملزم ہلاک، ورثا کا احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور…بصیرپورمیں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ ورثا نے پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے راجباہ روڈ بلاک کر دی۔پولیس کے مطابق ملزم فیاض کو ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا اور پوچھ گچھ جاری تھی۔ اس دوران ملزم نے سینے میں درد کی شکایت کی اور زمین پر گر گیا۔ ملزم کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے اس کا انتقل ہو گیا۔ ادھر ملزم کے ورثا نے الزام لگایا کہ فیاض کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی۔ ورثا نے پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس کے اعلی حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔