تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چین:امریکی شہری کی رحم کی اپیل مسترد، 8سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا

جنگ نیوز -
بیجنگ…فارن ڈیسک…چینی عدالت نے امریکی ماہر ارضیات کو ملکی راز افشا کرنے کے جرم میں آٹھ سال کے لیے جیل بھیج دیا۔ قطر کے نشریاتی اداے الجزیرہ کے مطابقماہر ارضیات ژو فینگ جسے ریاستی راز افشا کرنے کے الزام میں 2007ء میں گرفتار کیا گیا، اس کی اپیل کو عدالت نے مسترد کرتے ہو ئے 8سال جیل کی سز ا سنا ئی۔ ملزم نے اس سزا کے خلاف اپیل کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی۔ اس موقع پر چین میں امریکی سفیر جان ہنٹس بھی عدالت میں موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین کی حکومت سے انسانی بنیادوں پر ژو فینگ کی سزا معاف کر نے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اس فیصلے کے خلاف افسوس کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.