تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کمرے کی سجاوٹ اب پراجیکٹر کے ذریعے

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…اپنے گھر کی سجاوٹ کے لیے مالکان اپنے ذوق کے مطابق اعلیٰ سے اعلیٰ تر فرنیچر اور سجاوٹی سامان خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم ایک آرٹسٹ نے گھر کے لیونگ روم کی سجاوٹ کے لیے منفرد طریقہ پیش کردیا ہے۔ Beamنامی اس آرٹسٹ نے 3Dاثرات کو استعمال میں لاتے ہوئے صرف پراجیکٹر کی مدد سے بالکل سفید فرنیچر و دیواروں والے کمرے کو جدید طرز کے لیونگ روم میں تبدیل کر دکھایا۔اس تکنیک کو خوبصورتی سے استعمال میں لانے کے لیے Beamنے 3Dنقشوں اور دو پراجیکٹروں کی مدد سے فرنیچر،کارپیٹ اور وال پیپرز پر مختلف نقش و نگار تخلیق کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.