5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سعودی عرب :تیونس کے جلاوطن صدر زندگی اور موت کی کشمکش میں
جنگ نیوز -
جدہ…فارن ڈیسک…تیونس کے 74سالہ جلا وطن صدر زین العابدین بن علی کی حالت خطرے میں ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے بن علی فالج کے حملے کے بعد کومے میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے اسپتال میں بن علی تشویشناک حالت میں ہیں،وہ فالج کے حملے کے بعد دو دن قبل کومے میں چلے گئے۔ تیونس کے اخبار نے گزشتہ روز جلاوطن صدر کے فالج کے متعلق خبر دی تھی۔ تیونس حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بن علی کی طبیعت کے حوالے سے بات کی جائے گی۔