5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشوریا ’ستے پہ ستا ‘کے ریمیک میں سنجے دت کی بیوی کے طور پر
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…سابق ملکہِ حُسن اور بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن مشہورِبالی ووڈ فلم ستے پہ ستا کے ریمیک میں سنجے دت کی بیوی کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔سنجے دت کے پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والے ماضی کی اس کامیاب فلم کے ریمیک میں سنجے دت ایشوریا رائے بچن کو لینے کے شدت سے خواہاں ہیں۔سنجے دت کے مطابق ایشوریا رائے اس کردار کے لیے ہر لحاظ سے موزوں ہیں لہٰذا انکی پوری کوشش ہے کہ اس کردار کے لیے ایشوریا کو ہی سائن کیا جائے۔اس پیشکش کو حتمی شکل دینے کے لیے فلم کے ہدایتکار سوہم شاہ اور اسکرپٹ رائٹر اسکرپٹ کیساتھ نیوزی لینڈ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ اپنے شوہر ابھیشک کے ساتھ چھٹیاں منانے میں مصروف ایشوریا کو اس فلم میں کام کرنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔