تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاک امریکا کشیدگی سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو شدید دھچکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…پاکستان اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان حالیہ مہینوں میں تعلقات برے طریقے سے بگڑ گئے ہیں۔ 9الیون کے بعددونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان پہلی بار کشیدہ صورت حال سامنے آئی ۔امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدگی سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے ان کوششوں میں عسکریت پسندوں کے اہم رہنماوٴں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانا بھی شامل تھا ۔کچھ امریکی حکام کے نزدیک دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان تعلقات کا اس حد تک بگاڑ11 ستمبر2001کے بعد پہلی بار سامنے آیا ہے۔ان تعلقات میں کشیدگی گزشتہ برس اسلام آباد میں سی آئی اے کے چیف اسٹیشن کے تبادلے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی سے شروع ہوئی جب کہ ریمنڈ ڈیوس کے حالیہ واقعہ نے مزید کشیدگی پیدا کردی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کئی کیسز میں معلومات فراہم نہیں کرتی جب کہ پاکستانی حکام کے مطابق سی آئی اے میزائل فائر کرنے سے قبل ہمیں مطلع نہیں کرتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.