تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برطانیہ :عمر کی 20ویں دہائی میں ہونیوالی شادیاں جلدناکام ہوجاتی ہیں

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… برطانیہ میں عمر کی 20ویں دہائی میں ہونے والی شادیاں سب سے زیادہ طلاق پر ختم ہوتی ہیں۔ یہاں ’اسٹارٹر میرج‘ کے تصور نے طلاق کی بڑھتی شرح کو قابل قبول بنا دیا ہے۔ برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ کے مطابق ایسی شادیاں جو 20سال کی عمر میں ہوتیہیں وہ جلد طلاق پر ختم ہوجاتی ہیں۔ 2009ء میں انگلستان اور ویلز میں طلاق کی شرح1974ء کے بعد سب سے کم رہی جبکہ 25 سے 29 سال کی عمر کے افراد میں طلاق کی شرح تمام عمر کے گروپ افراد سے دو گنا زیادہ رہی۔ طلاق کی سب سے قابل قبول وجہ ’اسٹارٹر میرج‘ کا تصور ہے جس میں جوڑے بچے کی پیدائش سے قبل طلاق لینا بہتر سمجھتے ہیں۔ شہرہٴ آفاق شخصیات کے ہاں نام نہاد’اسٹارٹر میرج‘ کے تصور کو مقبولیت حاصلہے۔ ایسی شادیاں جو پانچ برس کے عرصے یا پہلے بچے کی پیدائش سے قبل ختم ہو جاتی ہیں اس تصور میں آتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.