5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تائیوان میں لال ٹین فیسٹیول ،آسمان روشنی اور رنگینیوں سے سج گیا
جنگ نیوز -
تائپے…تائیوان میں ان دنوں نئے چینی قمری سال کی تقریبات منائی جارہی ہیں۔ لالٹین فیسٹیول کے موقع پر تائیوان کا آسمان روشنیوں سے سج گیا۔تائیوان کے عوام ان دنوں لالٹین فیسٹیول منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر روشن قندیلیں اور رنگ برنگی روشنیاں، دیکھنے والوں کو مسحور کررہی ہیں۔ یہ فیسٹیول قمری سال کے پہلے مہینے میں پورے چاند کے دن منایاجا تا ہے اور چین کے نئے سال کی تقریبات میں یہ سب سے اہم ہے۔ نئے سال کی خوشیوں میں فائر ورک کیا جاتا ہے اور ایک شخص دولت کے دیوتا کے روپ میں لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس پر فائر کریکر پھینکیں۔ فیسٹیول میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ رنگ و روشنی کے اس کھیل میں ان کی بدقسمتی ،خوش قسمتی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔نئے سال کی تقریبات کے ہر شو کی لاگت ستر ہزار تائیوانی ڈالرز ہوتی ہے۔