تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسانج کومعلومات دینے والے سابق سوئس بینکر کی حراست کیخلاف اپیل مسترد

جنگ نیوز -
زیورخ…وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو دنیا بھر کی تقریباً دو ہزار امیر ترین شخصیات کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنیوالے سابق سوئس بینکر کی حراست کیخلاف اپیل مسترد کردی گئی ہے ۔زیورخ کی عدالت میں اپیل کی گئی تھی کہ بائیس جنوری دو ہزار گیارہ کے عدالتی حکم نامے کے تحت سابق سوئس بینکر رڈولف ایلمر کی پولیس میں حراست ختم کی جائے تاہم رڈولف ایلمر کا کیس لڑنے والے قانونی ساز کمپنی کے مطابق زیورخ کی عدالت نے اپیل مسترد کردی ہے ۔ رڈولف ایلمر کا وکیل کا کہنا ہے کہ دفاعی کونسل مزید اقدامات پر غور کررہی ہے ۔ رڈولف ایلمر کو انیس جنوری کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انھوں نے جولین اسانج کو اُن امیر ترین شخصیات کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ،کمپیوٹر ڈسک میں محفوظ کرکے فراہم کیں جنھوں نے ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے سوئس بینک میں اپنا پیسہ رکھا ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.