5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیا: پرتشدد مظاہروں میں 24ہلاکتیں، منامہ کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا
جنگ نیوز -
منامہ /طرابلس …تیونس اور مصرکی انقلابی ہوانے بحرین،یمن اور لیبیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،بحرین میں آج بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائیگی،جہاں جھڑپوں میں4 افراد ہلاک اوردو سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔لیبیا میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد24 ہوگئی ہے اوریمن میں بھی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔بحرین کے دارالحکومت منامہ کے پرل اسکوائر پر پولیس نے مظاہرین کے کیمپ پر علی الصباح دھاوابول دیا،جس کے بعد پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپ میں چارافرادہلاک ہوگئے۔فوج نے منامہ کاکنٹرول سنبھال لیا ہے اورپولیس کی مدد سے پرل اسکوائرکومظاہرین سے کلیئرکرالیاہے۔اپوزیشن رہنما احتجاج کیلئے پارلیمنٹ سے استعفے دینے پر غورکررہے ہیں۔بحرین کی صورتحال پرخلیجی ریاستوں کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بحرین کی حکومت پرزوردیا ہے کہ مظاہرین پرتشددنہ کیاجائے۔گذشتہ روزیمن کے دارالحکومت صنعا میں یونیورسٹی کے طالبعلوں نے حکومت مخالف جلوس نکالا۔ حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور35 افراد زخمی ہوگئے۔ لیبیا میں یوم الغضب منانے والے9مظاہرین ہلاک ہوگئے ۔چاردن سے جاری مظاہروں میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد20 ہوگئی،اور درجنوں زخمی ہیں،لیبیا میں صدر معمر قذافی کیخلاف کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔زینتان میں مظاہرین اورپولیس میں تصادم ہوا جبکہ کئی سرکاری عمارتوں کوآگ لگادی گئی ۔ملک کے مشرقی علاقے میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا ہے۔عراقی شہر سلیمانیہ میں حکومت مخالف مظاہروں میں2 افراد ہلاک اور47 زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعظم نورالمالکی نے پرامن مظاہروں کی اپیل کی ہے۔ مصر میں انقلاب کے بعد اب فوج نئی حکومت بنانے کی کوششوں میں سرگرم ہے،جہاں اپناکام پورانہ کرنے اور کرپشن کے الزامات میں سابق وزیرداخلہ حبیب العدلےhabib el-adlyکوگرفتارکرلیاگیاہے اور دوسابق وزرا سے پوچھ گچھ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تیونس کے سابق صدر چوہتر سالہ زین العابدین بن علی کو دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث جدہ کے شاہی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔سابق صدرچودہ جنوری کو شدیدعوامی دباؤ اور احتجاج کی وجہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔