5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خوست میں خودکش کاربم حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت9افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کابل … افغانستان کے صوبے خوست کے ہیڈکوارٹر خوست میں خود کش کاربم حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 30افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مشرقی افغانستان کے صوبے خوست میں کارمیں سوار خود کش حملہ آورنے خودکواڑالیا۔حملہ پولیس چیک پوسٹ پر کیاگیا،جس سے دوپولیس اہلکارسمیت9 افرادہلاک ہوئے اورتیس سے زائد زخمی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مزید ہلاکتوں کاخدشہ ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور خوست کے گورنر کے سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔