5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ کوسفارتی استثنا حاصل نہیں ،وفاقی حکومت غیرت کا ثبوت دے،راناثنا
جنگ نیوز -
لاہور…وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کوسفارتی استثنا حاصل نہیں وفاقی حکومت غیرت کا ثبوت دے۔ وہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگرپیپلزپارٹی نے دس نکات پر عملدرآمد نہ کیا تو ان کے جنازے کو کندھا دیں گے اور ان کا ٹھکانہ قبرستان ہو گا۔ ان کا کہنا تھا راجا ریاض کو داتا دربار کے سامنے شکرانے کے نفل ادا کرنے سے کس نے روکا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یونی فکیشن گروپ کو اس کی اکثریت نے پارلیمانی گروپ بنایا، ان کا یہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کی قیادت پیپلزپارٹی سے ساز باز میں ملوث ہے اور ان کے کچھ لوگ کرپشن میں ملوث ہیں۔