تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت اور ن لیگ کے درمیان فیصلے قبول نہیں کرینگے، اے این پی

جنگ نیوز -
اسلام آباد… عوامی نیشنل پارٹی نے معاشی اصلاحات پر حکومت اور مسلم لیگ ن کے در میان ہونیوالے مذاکرات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان مذاکرات میں ہونیوالے فیصلوں کو نہیں مانیں گے۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے بتایا کہ دس نکاتی ایجنڈے پر حکومت اور مسلم لیگ ن کی بات چیت پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس بات چیت پر اے این پی کو اعتماد میں لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حاجی عدیل نے وزیر خزانہ کو بتادیا ہے کہ اے این پی ان کے فیصلوں کو نہیں مانے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.