5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صرف متحدہہی ملککو درپیش چیلنجزسے نکال سکتی ہے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کودرپیش چیلنجز سے صرف ایم کیو ایم ہی نکال سکتی ہے۔ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے متحدہ شوشل فورم کے ارکان اورپنجاب کے مختلف اضلاع کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی کے ذمہ دار وہ جاگیردار اور وڈیرے ہیں ،جنہوں نے ہر دور میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جب غریب اور متوسط طبقے کا انقلاب آئیگا تو ملک کو لوٹنے والوں کا سخت احتساب کیا جائیگا۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جب تک ملک سے کرپشن اور اقرباپروری کا خاتمہ نہیں ہوگااس وقت نہ تو ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی نہ ہی امیر اور غریب کا فرق ختم ہوسکے گا۔