تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستانی حکومت کاریمنڈ ڈیوس کیس میں دیت کے آپشن پر غور

جنگ نیوز -
اسلام آباد…فارن ڈیسک…پاکستانی حکومت ریمنڈ ڈیوس کے کیس میں دیت(خون بہا)"blood money deal" کے ممکنہ راستہ نکالنے کے آپشن پر کام کر رہی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستانی حکومت امریکا کے ساتھ جاری شدید تناوٴ کا خاتمہ چاہتی ہے۔ 37سالہ ڈیوس کے سخت ترین مسئلے پر حکومت ایسا ممکنہ بچاوٴ چاہتی ہے جس کیلئے اس آپشن پر کام کر رہی ہے کہ حکومت پر کوئی الزام بھی نہ آئے اور وہ اپنے آپ کو عوام کی نظر میں سرخرو بھی رکھنے میں بھی کامیاب ہو۔حکومت کی کوشش ہے کہ مقتولین کے ورثاء کو امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی طرف سے رقم کی ادائیگی کے بعد وہ تمام الزامات واپس لینے پر راضی ہو جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.