تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…شمالی بلوچستان کے بیشتر حصوں میں برف بار ی اور بارش جاری ہے ۔توبہ کاکڑی میں شدید برفباری کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ادھرسندھ کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔شمالی بلوچستان کے علاقوں برشور ،توبہ کاکڑی ،توبہ اچکزئی ،زیارت اور کوہ خواجہ عمران میں رات سے برفباری جاری ہے توبہ کاکڑی میں شدید برفباری کی وجہ سے زمینی راستے بند ہوگئے ہیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چمن،قلعہ عبد اللہ ،گلستان،مسلم باغ سمیت بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے ۔نصیرآباداور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے اورسردی میں اضافے سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔سبی اور گردونواح موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعدنشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔گلگت بلتستان کے علاقے استور میں موسم ابر آلود اور موسم شدید سرد ہے ،جبکہ بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔ اسکردو میں موسم صاف ہے تاہم بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔مظفر آباد میں موسم ابر آلود ہے۔کئی مقامات پر رابطہ سڑکوں کو مکمل صاف نہیں کیاگیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ترنڈہ محمد پناہ اور گردونواح میں بارش کے بعدموسم سردہوگیا،جیکب آباد اور شہداد کوٹ میں بھی بارش ہوئی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.