5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عدلیہ کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلوں کا احترام کرینگے،قائم علیشاہ
جنگ نیوز -
کراچی …وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی کابینہ میں کمی نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلوں کا احترام کرینگے۔کراچی ایکسپوسینٹرمیں ڈینٹل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ایشین کانگریس کے افتتاح کے موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہرکیا کہ حکومت تعلیم اور تحقیق کے شعبے کو فروغ دینے میں سنجیدہ ہے۔حکومت ہر طرح کی سہولت فراہم کریگی۔ڈینٹل ٹیکنالوجی سے متعلق اسٹالوں کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مجسٹریسی نظام کی بحالی کے لئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائیگاجس کی بحالی سے امن وامان کے قیام اور مہنگائی کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ایک سوال پرسید قائم علی شاہ نے سندھ کی موجودہ کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محکموں کو ضم کرنے اورکابینہ میں کمی نہ کرنے کا اشارہ دیا۔