تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور:غیر فعال جج کی جانب سے جاری توہین عدالت کے نوٹس کالعدم

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے غیر فعال جج جسٹس جہان زیب رحیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے چار ججز کو جاری ہونے والے توہین عدالت نوٹسز کو کالعدم قرار دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سپریم کورٹ کے چار ججزکو جاری ہونیوالے توہین عدالت نوٹسز کو کالعدم قرار دیا ہے۔ توہین عدالت کے نوٹسز ہائی کورٹ کے غیر فعال جج جسٹس جہانزیب رحیم کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے تھے جس میں پی سی او ججز کیخلاف رٹ پٹیشنز سننے والے سپریم کورٹ کے چار جج جسٹس شاہد صدیقی ، جسٹس طارق پرویز، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس جواد ایس خواجہ شامل ہیں۔ ہائی کورٹ نے جسٹس جہانذیب رحیم سے مراعات اور عدالتی عملہ واپس لینے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.