تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ ہائی کورٹ کے9ججوں کی معیاد ملازمت آج ختم ہوگئی

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائی کورٹ کے نو ایڈیشنل ججوں کی معیاد ملازمت آج ختم ہوگئی جسکے بعدعدالت میں صرف14 جج باقی رہ گئے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے باقی رہ جانیوالے ججوں میں غیر فعال جج جسٹس یاسمین عباسی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ججزجسٹس عبدالہادی کھوسو، جسٹس زاہدحامد،جسٹس امام بخش بلوچ، جسٹس نثار محمد شیخ،جسٹس ذاکرحسین،جسٹس محمد تسنیم،جسٹس حسن اظہررضوی،جسٹس سلمان حامد اور جسٹس محمدعلی مظہرکوگزشتہ برس18فروری کوایک سال کیلئے ایڈیشنل جج مقرر کیاگیا تھا،اور آج انکی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے جبکہ انکی ملازمت کو توسیع دینے یا انہیں مستقل کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.