5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈکپ وارم اپ میچ:انگلینڈکا پاکستان کو جیت کیلئے274رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
فتولا…ورلڈ کپ کرکٹ کے آخری وارم اپ میچ میں انگلینڈکی ٹیم پاکستان کے خلاف 273رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،جنید خان اور وہاب ریاض نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فتولا کے خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی کی جگہ قیادت کرنے والے مصباح الحق نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دی،شعیب اختر نے ابتدا ہی میں اسٹراؤس کو آؤٹ کر دیااس کے بعد کیون پیٹرسن اور کولنگ ووڈ نے اچھی بیٹنگ کی،پیٹرسن66اور کولنگ ووڈ65رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پوری ٹیم 49اعشاریہ چار اوورز میں 273رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ایان بیل 39اور بوپارہ 35رنز بن سکے،نوجوان فاسٹ بولر جنید خان اور وہاب ریاض نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،دو وکٹ سعید اجمل نے حاصل کیں۔