5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئی سی سی پاکستانی ٹیم کو شیوسینا کی دھمکی کا نوٹس لے، رکن پنجاب اسمبلی
جنگ نیوز -
لاہور…رکن صوبائی اسمبلی پنجاب زوبیہ رباب ملک نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کا یہ کہنا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی تو اس کے کھیلنے کا فیصلہ شیو سینا کریگی، ایک کھلی دہشت گردانہ دھمکی ہے جس کا آئی سی سی کو نوٹس لینا چاہئے۔زوبیہ ملک نے کہا کہ شیو سینا ایک دہشت گرد تنظیم ہے جسے مسلمانوں کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز ہے نفسیاتی اعتبار سے خوفزدہ کرنے کیلئے دھمکیاں دینے کے ہتھکنڈے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی معیشت، ثقافت اور کھیل کو تباہ و برباد کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔