5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان ریلویزکا پی ایس او کو دیا گیاتقریباً24کروڑ کا چیک باونس ہو گیا
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان ریلویز کی جانب سے پی ایس او کو دیا جانیوالا 23 کروڑ 60 لاکھ روپے کا چیک باونس ہو گیا ۔پی ایس او حکام کے مطابق چیک باؤنس ہونے کے بعد تیل فراہمی کی مد میں واجب الادا ادائیگیوں کا حجم ایک ارب80کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ چیک باؤنس ہونے کے بعد پی ایس او نے ریلویز کو رقم فراہمی کیلئے22 فروری کی ڈیڈلائن دے دیتے ہوئے50 کروڑ روپے جمع کرانے کا کہہ دیا ہے۔ حکام نے پاکستان ریلویز کو بتایا ہے کہ عدم ادائیگی پر تیل کی فراہمی روک دی جائیگی۔ریلویز ذرائع کے مطابق ریلویز پی ایس او سے ہر روز تقریباً7 کرور روپے کا تیل وصول کر رہی ہے۔