5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان اضافی گندم کی برآمد سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کما سکتا ہے
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان ملک میں پیدا ہونیوالی اضافی گندم کی برآمد سے1 ارب 20 کروڑ ڈالر تک کا غیر ملکی زرمبادلہ کما سکتا ہے۔رواں سیزن پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کی توقعات ہیں جبکہ ملک میں اس کی سالانہ کھپت صرف 2 کروڑ20 لاکھ ٹن ہے۔ اس طرح ملک میں رواں سیزن18 سے 20 لاکھ ٹن اضافی گندم پیدا ہوگی جسے برآمد کیا جسکتا ہے۔ گزشتہ سال بھی اضافی پیداوار ہونے کے باعث18 سے 20 لاکھ ٹن کے ذخائر کومحفوظ بنایا گیا تھا۔روس میں بارشیں کم ہونے اور آسٹریلیا میں سیلاب سے گندم کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں قیمتیں350 ڈالر فی ٹن کی سطح کے آس پاس موجود ہیں۔اس طرح پاکستان35 سے40 لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرکے1 ارب20 کروڑ ڈالر یااس سے بھی زائد زرمبادلہ کما سکتا ہے۔