تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ممبئی : بھارتی فائر بریگیڈ نے ونکھڈے اسٹیڈیم کو غیر محفوظ قراردیدیا

جنگ نیوز -
ممبئی … ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھارتی حکام کے دعوں کی قلعی خود ان کے اپنے ادارے کھول رہے ہیں ۔ ممبئی کے چیف فائر آفیسر نے ونکھڈے اسٹیڈیم کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں آگ بجھانے کے انتظامات غیر تسلی بخش ہیں ۔کامن ویلتھ گیمز میں ناقص انتظامات ،اس کے بعد چنئی میں اسٹیڈیم کی دیوار گرنا اورپھر انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث ایڈن گارڈن کولکتہ سے ورلڈ کپ میچ کی میزبانی چھن جانے سے بھارتی آرگنائزرزکی تیاریاں سب پر عیاں ہو گئیں ہیں ۔اب بھارت کے اپنے ادارے بھی ورلڈ کپ کے انتظامات کو ناکافی قرار دے رہے ہیں۔ممبئی کے چیف فائر آفیسر اودے تتکرے کا کہنا ہے کہ ونکھڈے اسٹیڈیم میں آگ بجھانے کے ناکافی انتظامات ہیں۔ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے وقت فائر سیفٹی کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.