5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پروٹیز چوکرز کا ٹیگ اتار پھینکے گے، جے پی ڈومینی
جنگ نیوز -
نئی دہلی …جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈمینی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرکے چوکرز کا ٹیگ اتار پھینکے گی، بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن نے بھارت کے خلاف کامیابی کا اشارہ دے دیا، نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے پی ڈمینی نے کہا کہ انکے اسکواڈ میں گیارہ ایسے کھلاڑی ہیں جو پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، ٹیم نئے جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور چوکرز کا ٹیگ اتار پھینکنے میں کامیاب ہوگی۔دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ انکی ٹیم بھارت سے خوفزدہ نہیں، پہلے میچ میں جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔سری لنکا کے چیف سلیکٹراروندا ڈی سلوا نے اعتراف کیا ہے کہ 1996 کے ورلڈ کپ وننگ اسکواڈ کا حصہ سنتھ جے سوریا اور چمندا واس کو ڈراپ کرنابہت مشکل فیصلہ تھا۔