5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شعیب ملک نے پنٹانگولر سیریز میں پنجاب کی نمائندگی سے معذرت کر لی
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پنٹانگولر سیریز میں پنجاب کی نمائندگی کرنے سے معذرت کر لی۔ ان کی جگہ اب توفیق عمر ٹیم کی قیادت کریں گے۔شعیب ملک کا ورلڈ کپ کرکٹ میچز میں بطور مبصر معاہدہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت میں ہیں۔ شعیب ملک کی جگہ سیالکوٹ کے کھلاڑی شاہد یوسف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پنٹانگولر کپ میں کل پنجاب کا مقابلہ سندھ سے ہوگا۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث محمد یوسف بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔