تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اگلے ورلڈ کپ میں ٹاپ ٹین ٹیمیں شرکت کریں گی،ہارون لورگاٹ

جنگ نیوز -
ڈھاکا…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ اگلے ورلڈ کپ میں ٹاپ ٹین ٹیمیں شرکت کرینگی،چھوٹی ٹیموں کیلئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے۔ڈھاکا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہارون لورگاٹ نے کہا کہ آئی سی سی کونسل میں بھی یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹاپ ٹین ٹیموں کو ہونا چاہئے،چھوٹی ٹیمیں پچاس اوورز کے میچ کیلئے موزوں نہیں ،ان کیلئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ موجود ہے، جس میں انہیں شرکت کرنی چاہئے۔انہوں نے واضح کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی تعداد دس کردی ہے جبکہ ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں شریک ہوں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.