تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملکی ادائیگیوں کے توازن میں2 ارب80 کروڑ ڈالر کی کمی

جنگ نیوز -
کراچی …ترسیلات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ سے ملکی ادائیگیوں کے توازن میں2 ارب80 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے ، اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران پاکستان کا ادائیگیوں کا خسارہ39کروڑ60 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 30 ارب20 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھا، اس کمی کے بعد جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا تین فی صد سے کم ہوکر صفر اعشاریہ ایک فی صد کی سطح پر آگیا ہے ۔ زیر غور عرصے کے دوران تجارتی خسارہ1 ارب59 کروڑ ڈالر کمی کے بعد8 ارب 74 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔اسی طرح سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں92 کروڑ ڈالر اضافہ دیکھا گیا اور محب وطنوں نے بینکاری نظام کے ذریعے6 ارب61 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.