تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں اتار چڑھاؤ،100انڈیکس 12041پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاو کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ جمعہ کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 12141 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر انرجی اسٹاکس میں فروخت کے دباو نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو محدود کردیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 21 پوائنٹس کمی کے بعد 12041 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم سات کروڑ شیئرز رہا ۔ سب سے زیادہ کام نشاط ملز کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 62 روپے 84 پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 26 پوائنٹس کمی کے بعد11616 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ ہفتے ریکوری دیکھی جاسکتی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.