تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان میں غربت کی شرح میں1.9 فیصد کا اضافہ،عالمی بینک

جنگ نیوز -
واشنگٹن…عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ما ہ کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح میں1.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے غذا اور غربت رپورٹ جاری کی گئی ہے۔جس کے مطابق دنیا بھر میں جون سے دسمبر2010 میں4کروڑ40 لاکھ افراد خط غربت میں شامل ہوئے۔ اس دوران پاکستان میں مزید34 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گندم کی قیمت میں16 فیصد جبکہ چاول کی قیمت میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.