تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کو چیلنجزسے صرف ایم کیوایم ہی نکال سکتی ہے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کوکڑی اقتصادی ومعاشی صورتحال اوردرپیش چیلنجزسے اگرکوئی جماعت نکال سکتی ہے اورعوام کی مخلصانہ خدمت اگرکوئی جماعت کرسکتی ہے تووہ صرف اورصرف ایم کیوایم ہے۔انہوں نے یہ بات لاہورمیں ایم کیوایم کے مرکزی آفس پر لاہورزون اورمتحدہ سوشل فورم کے ارکان سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیوایم میں شامل ہونے والے سابق مایہ نازکرکٹرسرفرازنوازبھی موجودتھے۔اپنی گفتگومیں الطا ف حسین نے کہاکہ ملک کی معاشی بدحالی کے ذمہ داروہ جاگیردار، وڈیرے اورسرمایہ دارہیں جنہوں نے ہردورمیں دونوں ہاتھوں سے ملک کولوٹا اورسیاست اوراقتدارمیں آنے کے بعد عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی جاگیریں، جائیدادیں اورفیکٹریاں بنائیں اورآج وہ ٹی وی پر آکرعوام کے حقوق کی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔یہ لوگ باتیں تو غریبوں کی کرتے ہیں لیکن رہتے محلوں میں ہیں اورانکے بچے ایچی سن اوردیگراعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب آیاتوملک کولوٹنے والوں کاسخت احتساب کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ بعض مخالفین کہتے ہیں کہ الطاف حسین خونی انقلاب کی بات کرتے ہیں لیکن وہ ان کے بارے میں کچھ نہیں کہتے جنہوں نے ملک کاخون کردیا۔ میری باتیں تلخ ہوتی ہیں کیونکہ میں سچ بات کہتاہوں، میں نے ملک کونہیں لوٹا، نہ ہی جاگیریں بنائیں، میرا عزیزآبادمیں 120گز کا جو گھر کل تھاوہی آج بھی ہے۔میں نہ آج تک ایم پی اے ، ایم این اے بنااورنہ ہی مجھے اس کاشوق ہے۔ میری جدوجہد ذاتی یاخاندانی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایم کیوایم کی حکومت آئی تو کرپشن اور اقرباء پروری کاجڑسے خاتمہ کیاجائے گا، دہرے نظام تعلیم سمیت تمام شعبوں سے دوہرانظام ختم کیاجائے گا،انھوں نے کہاکہ پنجاب کے چھوٹے بڑے ضلعوں ، تحصیلوں اورگاوٴں گوٹھوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی ایم کیوایم میں تیزی سے شمولیت اس بات کاثبوت ہے کہ ایم کیوایم اب ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقوں کی امیدوں کامرکزبن چکی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے لئے نہیں بلکہ ملک اورملک کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،ہمیں یہ نہیں سوچناچاہیے کہ ہمیں اس کے صلے میں کیاملے گا،ہمیں یہ سوچناچاہیے کہ ہم اس ملک کوکیادے سکتے ہیں۔ہم سیاست نہیں عبادت کررہے ہیں۔ اگرہمارے پڑوس میں کوئی مصیبت زدہ ہواورہم اس کی خبرگیری نہ کریں توایسے میں ہماری ساری نمازیں، روزے اورساری عبادتیں بے کار ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک افضل ترین عبادت دکھی انسانوں کی خدمت کرناہے۔انھوں نے لاہورسمیت پنجاب کے تمام زونز کے کارکنوں اور ذمہ داروں کو تحریک کاپیغام پھیلانے میں دن رات محنت ولگن اورثابت قدمی سے کام کرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.