تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حج کرپشن کیس: حامدسعیدکاظمی نے ایف آئی اے کوبیان ریکارڈکرادیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے حج کرپشن کیس میں ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیاہے،جبکہ زین سکھیرا کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے حامدسعیدکاظمی سے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹی کی تفصیلات معلوم کیں، اس پرحامدسعیدکاظمی نے بتایاکہ اس بارے میں تفصیلات سے ان کے وکیل آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حامدسعیدکاظمی کاکہناتھاکہ انہیں پیسہ ان کے مریدوں نے دیا۔حامد سعید کاظمی نے جیو نیوزسے بات چیت میں بتایاہے کہ ایف آئی اے نے ان کے وارنٹ جاری کئے تھے جس پروہ بیان ریکارڈکرانے گئے اور9صفحات پرمشتمل تحریری بیان ایف آئی اے کودے دیاہے۔ ذرائع کے مطابق حج کرپشن کیس میں ملوث وزارت آئی ٹی کے سابق مشیر زین سکھیرا کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے ان پررقم وصول کرنے کاالزام ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.