5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات شروع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں چھ ارب روپے کے گھپلوں کی تحقیقات بھی ایف آئی اے نے شروع کر دی ہے،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عقیل انجم کو کل طلب کرلیا گیا۔نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں چھ ارب روپے کے گھپلوں میں بعض سینئر پولیس افسربھی ملوث قرار دیے گئے ہیں۔جس کے تحت ایف آئی اے نے سینئرپولیس افسر اورایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن افتخار احمد خان کوبھی پیر کے روز طلب کیا ہے۔سپریم کورٹ نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں مبینہ گھپلوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو خصوصی طور پر اس اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے کہا تھا، اس کی انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت شہزاد کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم کر رہی ہے۔