تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی ایس او کی بندش جاری، حبکواور کیپکو کے تیل ذخائیر کم ہورہے ہیں

جنگ نیوز -
کراچی…پی ایس او کی جانب سے تیل کی بندش کے بعد حبکو بجلی گھر کے تیل زخائر اتوار جبکہ پیپکو کے تیل زخائر پیر کو ختم ہورہے ہیں۔انڈسٹری زرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ عدم ادائیگیوں پر تیل کی بندش کے باعث دونوں پاور کمپنیز کے پاس بجلی پیدا کرنے کیلئے موجود تیل کا اسٹاک محض تین سے چار دن رہ گیا ہے، حبکو کو تیل خریدنے کی مد میں پی ایس او کو 73 ارب روپے جبکہ کیپکو کو 29 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، پی ایس او کی جانب سے تیل کی فراہمی بدستور بند رکھنے کے فیصلے کے بعد اگر دونوں بجلی گھر بند ہوئے تو ملک میں تقریباً ڈھائی ہزار میگاواٹ بجلی کی قلت ہو سکتی ہے ۔ پی ایس او حکام نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ حبکو اور پیپکو نجی ادارے ہیں اور انہیں اپنی کریڈٹ لائنز استعمال کرتے ہوئے بینک قرض سے پی ایس او کو رقم فراہم کرنی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.