5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد،دھاتی اور کیمیکل ڈور کی فروخت، فائرنگ اور ڈور سے متعدد زخمی
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں پابندی کے باوجود بسنت منائی جا رہی ہے، اس موقع پر دھاتی اور کیمیکل ڈور کی فروخت جاری ہے جبکہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ چھتوں سے گرنے اورڈور پھرنے سے بچوں اور نوجوان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی پر پابندی کے باجود فیصل آباد میں بسنت منائی جا رہی ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں نوجوان گھروں کی چھتوں پر میوزک لگا کر پتنگ بازی میں مصروف ہیں اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی رہی گولیاں لگنے سے خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے،جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں چھتوں سے گرنے اور ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کو بھی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس دوران پولیس بھی پتنگ بازی روکنے کے لیے چھاپے مارتی رہی، پولیس نے پتنگ بازی کے الزام میں درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔