5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وفاقی وزیر خزانہ کے زیرصدارت پی آئی اے کی تنظیم نو پر غور
جنگ نیوز -
اسلام آباد… وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر لائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں قابلیت اور اہلیت رکھنے والی خواتین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد میں کابینہ کی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر قانون بابر اعوان، وزیر دفاع احمد مختار اور وزیر نج کاری نوید قمرنے شرکت کی۔ اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پی آئی اے کے نقصانات کم کرنیکیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کا میرٹ پر تقرر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والی سرکاری کارپویشنز کو فعال بنانے کے لیے سیاسی مداخلت کو کم کیا جائے گا۔