تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس پر وزارت خارجہ نے عدالت سے تین ہفتے کیوں مانگے،قریشی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر انہیں واضح بریفنگ دی تھی،وہ اسلام آباد میں جیو نیو زکے نمائندے ارشدوحیدچودھری سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر انہیں واضح بریفنگ دی تھی وزارت خارجہ کی طرف سے پھر عدالت سے تین ہفتے کا وقت مانگنا بڑا سوالیہ نشان ہے، ان کاکہناہے کہ انہیں لاہور ہائی کورٹ میں مقدمے کا فریق بننے کا کوئی شوق نہیں تاہم اگر مقدمے کا فریق بنایا گیا تو وہی کہیں گے جوسچ ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.