تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بے نظیر کیس :ضمنی چالان میں مشرف پر بے نظیر کے قتل میں اعانت کا الزام

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ اعلیٰ سطح کے دباؤ کے باوجود ایف آئی اے نے پرویزمشرف کانام چالان سے خارج کرنے سے انکارکرتے ہوئے ان پر بے نظیر بھٹو کے قتل میں براہ راست اور جان بوجھ کر اعانت کا الزام عائدکردیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ بے نظیربھٹو قتل کیس میں سابق صدرکے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے پرانسداد دہشت کی عدالت سے برطانیہ کے لئے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کا امکان ہے۔جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو تحقیقاتی ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے اسلام آبادمیں ان کی رہائش گاہ چک شہزاد میں رابطہ کیاگیاتاہم ملازمین کاکہناتھاکہ مشرف یہاں نہیں بلکہ لندن میں ہیں۔تحقیقاتی ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ پانچویں نامکمل چالان میں صدر مشرف کا نام کیس کے بیت اللہ محسود سمیت مرکزی سات ملزمان کے ساتھ آٹھویں نمبر پرمفرور ملزم کے طور پر شامل کیاگیاہے ،تحقیقاتی ٹیم نے بے نظیر بھٹو کی سابق صدر مشرف سے متعلق بے نظیر بھٹو کی غیرملکی صحافیوں کو لکھی گئی ای میلز کو بطور ثبوت چالان میں شامل کیاگیاہے،چالان کی دستایزات میں بے نظیر بھٹو کے دو بلیک بیری موبائل فونز کا ریکارڈ فرانزک رپورٹس کے ساتھ شامل کیاگیااور یہ بھی بتایاگیاہے کہ 27 دسمبر کو واقعہ سے 15 دن قبل کا ریکارڈ نہیں مل سکا،جس کی وجہ بیٹری کا ڈیڈ ہوجانا بتایاگیاہے۔کیس میں صدر مشرف کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے جانے کے وجوہات میں ان کے سابق دو قریبی افسران بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کے بیانات کو بھی ریکارڈ کا باقاعدہ حصہ بنادیاگیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پہلے سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تکمیل کی رپورٹ کے بعد عدالت سے ان کے بیرون ملک گرفتاری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے،عدم پیروی پرتحقیقاتی ٹیم ان کو اشتہاری قرار دلوا کرگرفتاری کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.