تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بحرین یمن اور لیبیا میں عوام کی فورسز سے جھڑپیں ، مصر میں جشن

جنگ نیوز -
تریپولی…لیبیامیں حکومتکیخلاف مظاہروں کے دوران50افرادہلاک ہونے کادعوی کیا گیاہے تاہم امریکامیں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کاکہنا ہے کہ 24افرادمارے گئے ہیں ۔ سرکاری طور پریاآزادذرائع سے ان اموات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ادھر یمن میں مظاہرین پرفائرنگ سے4افراد دم توڑگئے۔مشرق وسطیٰ اورافریقامیں اپوزیشن صدورکی تبدیلی کی لہرتیزکرنیکی کوشش کررہے ہیں۔لیبیاکے شہرطبرک میں صدرقذافی کی یادگارمٹادی گئی ہے ۔اس ملک میں تحریری آئین نہیں ہے اورصدارتی احکامات پرمبنی جوکتاب معمرقذافی نے19سو 70میں مکمل کی تھی وہ نشانی سرعام جلادی گئی۔مصراورتیونس میں اس طرز پرحکمراں جماعت کے دفاترجلائے گئے تھے۔جلاوگھیراوکرنیوالے مظاہرین کاکہناہے کہ 40برس سے زائدعرصے سے برسر اقتدار صدرقذافی کوجاناہوگاتاہم دارلحکومت تریپولی میں سیکڑوں افراد نے صدرقذافی کی حمایت میں بھی ریلی نکالی۔سبزچوک میں گاڑیوں کے ہارن بجانے اورجھنڈے لہرانے والے ان افرادکاکہناتھاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہے,اورصدرکے خلاف واویلابے بنیادہے۔صدرقذافی کے حامی نے کہاکہ شہریوں کوتحفظ حاصل ہے اورلوگوں کواپنامذاق اڑوانانہیں چاہیے۔شہری اچھی زندگی گزاررہے ہیں ۔بحرین کے ساتھ یمن میں حکومت کے خلاف مظاہرے آٹھویں روزمیں داخل ہوگئے ہیں۔مگر ملک کاجنوبی اورساحلی شہرعدن مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کامرکزبنا۔جہاں صدرصالح کے ہزاروں مخالفین سڑکوں پرنکل آئے۔احتجاج کرنیوالوں کاکہناتھاکہ 32برس سے برسراقتدار صدر صالح نے یمن کوعرب دنیاکاغریب ترین ملک بنادیاہے اوراب انہیں جاناہوگا۔شہرتیزاوردارلحکومت صنعامیں بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیاگیا۔صنعاہی میں صدرصالح کے سیکڑوں حامیوں نے بھی مظاہرہ کیااورڈنڈابرداران حامیوں کی اپوزیشن کے کارکنوں سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ایک دوسرے پرپتھروں سے بھی حملے کیے گئے جن میں کئی افرادشدیدزخمی ہوئے۔قبائلی اورمذہبی رہنماوں کے زیراثراس ملک کے ایک اہم رہ نمانے اتحادی حکومت قائم کرکے چھ ماہ میں انتخابات کامطالبہ کردیاہے۔مظاہرے اردن میں بھی بڑھ رہے ہیں جہاں اپوزیشن کاکہناہے کہ پارلیمنٹ کوتوڑکرنئے انتخابات کرائے جائیں گے۔دارلحکومت عمان میں کیے گئے مظاہرے میں اخوان المسلمون اوراسلامک محاذکے رہنماوں کاکہناتھاکہ نظام شفاف نہ بناتورہنماوں کواقتدارسے علیحدہ کردیاجائے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.