تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انٹر پروونشل باکسنگ چیمپئن شپ سندھ نے جیت لی

جنگ نیوز -
کراچی…شکیل یامین کانگا …پاکستان اسپورٹس بورڈ انٹر پروونشل انڈر 14باکسنگ چیمپئن شپ سندھ کی ٹیم نے 4گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کرکے 96پوائنٹس کے ساتھ جیت لی۔ بلوچستان نے 3گولڈ کے ساتھ 90پوانٹس حاصل کی اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ خیبر پختونخوا نے 2گولڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت گلگت، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔سیکریٹری سندھ اسپورٹس شعیب احمد صدیقی اور ڈائریکٹر اسپورٹس حنیف مرچی والا نے سندھ کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کراچی آمد پر انعامات کا اعلان بھی کیا۔دریں اثناء دوروزہ ٹرائلز کے بعد ڈائریکٹر اسپورٹس انجم عزیز نے کراچی یونیورسٹی گرلز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔قیادت مریم کریں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں اریبہ، راحمیہ، وافیہ، رومانہ، رزمینہ، عفت، صائمہ، رضیہ، طیبہ، ساجدہ، روبینہ اور ناجیہ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.