تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا اورپاکستان کے تعلقات مشکلات میں ہیں، ہلیری کلنٹن

جنگ نیوز -
نیویارک/ / . . . . .. .امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے تسلیم کیاہے کہ امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات مشکلات کاشکارہیں لیکن دونوں ملکوں کواختلافات دورکرنے کے لیے مل کرکام کرنا چاہیے۔نیویارک میں ایشیاسوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کاکہناتھا افغانستان میں طالبان اورالقاعدہ کے خلاف لڑائی میں کامیابی کے لیے پاکستان کاتعاون انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے ریمنڈڈیوس کیس کاذکر کیے بغیر کہا کہ دونوں جانب سے بداعتمادی کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔دونوں ملکوں کوہوشیاری کے ساتھ غلط فہمیوں اوراختلافات کودورکرنے کے لیے ملک کرکام کرنا چاہیے تاکہ گزشتہ دوسال سے جاری پیش رفت کو پٹری سے اترنے سے بچایا جاسکے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کی آمدنی ابتری کاشکارہے،توانائی کی کمی نے معاشی نشوونمامیں رکاوٹ ڈال رکھی ہے اوروہاں سیاسی عدم استحکام کاسبب بن رہی ہے۔ یہ مسائل بلا جواز نفرت انگیزامریکا مخالفت سے حل نہیں ہوں گے۔انھوں نے زوردیا کہ پاکستان کی ذمے داری ہے کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ افغان طالبان پاکستانی سرحد ی علاقوں سے مزاحمت جاری نہ رکھ سکیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.