5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی،مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،،جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا،جبکہ بارش کے بعد سردی کی شدت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے اور آسمان پر کالے بادل بھی چھائے ہوئے ہیں۔