5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوشہرہ،پولیس اورڈاکوؤں میں مقابلہ، اے ایس آئی شہید،دوڈاکوہلاک
جنگ نیوز -
نوشہرہ . . . نوشہرہ میں مقابلے کے دوران اے ایس آئی شہید اور ایلیٹ فورس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ جبکہ دو ڈاکو مارے گئے۔جھڑپ نوشہرہ کے علاقے جڑوبہ میں ہوئی جہاں اغوا برائے تاوان اور ڈکیتیوں سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب جہانگیر اور زرشید نامی دو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران اے ایس ائی ظاہرعلی شہید اورایلیٹ فورس تین جوان سجاد ، ریاض اور ظفرزخمی ہوئے جبکہ دونوں ملزمان مارے گئے۔زخمی جوانوں کو پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال اور شہید ہونے والے اے ایس آئی کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں خویشگی بالامنتقل کردیا گیا ہے۔