5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بجلی کے حصول کیلئے بشام کے عوام کا شاہراہ قراقرم پر احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
سوات…شانگلہ میں واقع خان خوڑ ہائیڈل پاور پراجیکٹ سے بجلی کے حاصل کرنے کے لئے تحصیل بشام کے عوام نے شاہراہ قراقرم پر احتجاجی مظاہرہ کیااور شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع میں پاور پراجیکٹ ہونے کے باوجود بشام کے رہائشی بجلی سے محروم ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے ایم پی اے رشاد خان اورمسلم لیگ ق کے صوبائی صدر امیر مقام کے بھائی سابق ضلع ناظم ڈاکٹر عباد نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تحصیل بشام کے عوام کا کاروبار بجلی کی قلت کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 72میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے خان خوڑ ہائیڈل پاور پراجیکٹ سے بشام اور ملحقہ علاقوں کو چار میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو متوقع طور پر وزیر اعظم گیلانی کو اس ماہ کے آخر میں خان خوڑ پراجیکٹ کے افتتاح سے روک دیا جائے گا۔مظاہرین ایک گھنٹے تک احتجاج کرنے کے بعد منتشر ہوگئے۔