5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد :بسنت پر پابندی کی دھجیاں اڑادی گئیں،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد میں پابندی کے باوجود بسنت منانے کے دوران ہوائی فائرنگ اور گلے پر دھاتی ڈور پھرجانے سے کئی افراد زخمی ہوگئے، ضلعی حکومت نے دھاتی ڈوربنانے اورہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے 5 ہزار روپے انعام کا اعلان کردیا۔ فیصل آباد میں بسنت کا تہوارمنانے کے لیے گزشتہ روز دن بھر گھروں کی چھتوں پر نوجوان پتنگ بازی کرتے رہے، چھتوں پر تیز آواز میں موسیقی کے ساتھ ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا،اس دوران گولیاں لگنے اور گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے ایک سالہ بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ چھتوں سے گرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہو ئے، ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق نے پتنگ بازی کے سامان کی تیاری ، فروخت ،استعمال کرنے والوں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے 5 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کردیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کارروائی کے دوران بچوں سمیت کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔