5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا طالبان رہنماوٴں سے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے، امریکی جریدہ
جنگ نیوز -
کراچی…ایک امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ اور افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان خفیہ، براہ راست مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔میگزین دی نیویارکر کے صحافی اسٹیو کولSteve Coll کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ اور افغان طالبان کے درمیان سے بات چیت کا مقصدقیام امن کے عمل میں کردار اداد کرنے والی طالبان قیادت کی شرکت کو ممکن بنانا ہے۔اس بارے میں حالات کا جائزہ بھی لیاجائے گا۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ افغان جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ سیاسی حل میں ہی پوشیدہ ہے۔ہیلری کے مطابق افغانستان کا معاملہ زیادہ سے زیادہ شدت پسندوں کی ہلاکت سے حل نہیں کیاجاسکتا۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال افغانستان میں موجود امریکی افواج کادباؤ ایک حکمت عملی کے تحت تھی جس کا مقصد کمزور طالبان کو القائدہ سے الگ کرنااور ان عناصر کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا تھا جو افغان آئین کو قبول کرنے اور تشدد کی راہ چھوڑنے پر راضی تھے۔