5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سندھ،بلوچستان میں ہلکی بارش کا سلسلہ آئندہ24گھنٹے جاری رہے گا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جارہی رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ بارش کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور آسمان پر کالے بادل بھی چھائے ہوئے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ کل تک جارہ رہے گا ۔ جبکہ کراچی میں موسم جزوی یا مکمل آبر آلود رہے گا ۔ کراچی میں اب تک دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے اعدادو شمار کے مطابق اب تک سب سے زیادہ شارع فیصل اور کلفٹن پر دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔