5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنک فوڈ سے بچوں میں بھی ذیابیطس ٹو کا خطرہ بڑھنے لگا
جنگ نیوز -
لندن…جنک فوڈز پسند کرنے والے بچے ہوشیار ہوجائیں ،یہ فوڈز آپ کو بیمار بھی کر سکتے ہیں ،اس لئے احتیاط کیجئے۔۔برطانیہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جنک فوڈ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے بچوں میں بھی ٹائپ ٹو ذیابطیس کی بیماری سامنے آنے لگی ہے،جو پہلے صرف بالغ افراد کو لاحق ہوتی تھی۔صرف برطانیہ میں اس وقت دو اعشاریہ آٹھ ملین لوگ ذیابطیس کا شکار ہیں،جب کہ دوہزار سات سے اب تک اس بیماری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جنرل کے مطابق بچوں میں غذائیت کے بارے میں کی جانے والی ساٹھ سے زیادہ تحقیقات کے تجزیے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنک فوڈ کھانے سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور بچے صحت کے خطرات کی زد پر ہیں۔